سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کی نا اہلی کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کی درخواست دائر کردی گئی۔

 

 

یہ درخواست پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے دائر کی ہے جنہوں نے موقف اپنایا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے دوروں میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے بیرون ملک دوروں میں نواز شریف، حسین نواز ، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے انہیں نااہل کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close