عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ عمران خان کے احتجاج اور لانگ مارچ روکنے کیلئے حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی، اور وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور احتجاج کے اعلانات کر رہے ہیں، اور وہ سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پرامن احتجاج کی اجازت دے تھی، اور عمران خان ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کے احتجاج اور دھرنے کے حوالے اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close