اسلام آ باد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ لاہور نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے اطلاع دینے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائی کورٹ کی آبزرویشنز کو نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ حمزہ شہباز کے خلاف نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر حمزہ شہباز کے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دے دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں