لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے وزارت سے استعفے کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ صاحب کو وزارت داخلہ دی جائے۔ لاہور میں جاری کیے جانے والے بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اس لیے انہوں نے پنجاب کی وزارت داخلہ چھوڑ دی ہے۔ ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ اگر خان حکم دیں گے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔
یہ بات اہم ہے کہ اس سے پہلے اپنے بیان میں ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے اور ہمیشہ خان کا وفادار رہوں گا۔ ہاشم ڈوگر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پیش کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں