بددیانت چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی چوروں کا مکمل ساتھ دیا،عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر پر شدید حملہ

شرقپور ـ(آئی این پی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمنی الیکشن کے حواے سے خدشات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بددیانت چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے پہلے ضمنی الیکشن میں بھی وفاقی حکومت میں بیٹھے چوروں کامکمل ساتھ دیا اور اب بھی 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ساتھ دینے کی کوشش کرے گا، لیکن عوام اسے بھرپور طریقے سے ناکام بنانا ہے ،

عوام کی جدوجہد اور کوششوں سے امید ہے 16اکتوبر بروز اتوار کو بھی تحریک انصاف پھر سے جیتے گی، ضمنی الیکشن پاکستان کی حقیقی آزادی کے جنگ حصہ ہے، اس وقت ملک کے اوپر بڑے بڑے مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے، مجرموں نے آتے ہی قوم سے چوری کیا ہوا پیسہ این آر او لے کر معاف کروا رہے ہیں، نیب کا قانون بدل رہے ہیں،، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مجھے نا اہل کر دیا جائے اور بتایا جائے کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ہیں ،جبکہ بتا دوں کہ میں نواز شریف کی طرح گیدڑ نہیں ہوں کہ جب مشکل پڑے دم دبا کر ملک سے بھاگ جائوں، 26سال سے کرپشن کے خلاف جہاد کر رہا ہوںجبکہ صرف دو خاندان 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں،پاکستان کا نظام انصاف طاقتور ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتا ، موجودہ حکومت میں وہ لوگ موجو دہیں جو کبھی ملک کو مضبوط ہونے نہیں دیں گے، ملکی اداروں کے سربراہ ایسے لوگ لگائیں گے جو ان کی مدد کر سکیں۔بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شرقپور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جدوجہد اور کوششوں سے امید ہے کہ 16اکتوبر اتوار کو تحریک انصاف پھر سے جیتے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close