پی ٹی آئی میں اختلاف رائے شدید ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلاف رائے شدید ہوگیا ہے، عمران خان اپنے آپشنز محدود کر کے بند گلی میں جارہے ہیں۔

 

 

سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان سڑکوں اور پارلیمنٹ دونوں آپشنز کھلے رکھنا چاہتے ہیں۔پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سڑکوں پرا ٓنے کی دھمکی دے رہے ہیں مگر ساتھ ہی پارلیمنٹ میں جانے کی حکمت عملی بھی بنارہے ہیں۔ایک مبینہ ویڈیو کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی ہیں جو منظرنام پر نہیں آئی ہے لیکن عمران خان پہلے ہی اسے جعلی ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان اب ایک کے ایک جلسے میں ایک جعلی ویڈیو کا بیانیہ بنارہے ہیں کہ وہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے.عمران خان ویڈیو کو جھوٹا ثابت کرنے کیلئے ڈیمو نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ایڈٹ آڈیو سے دے رہے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما دبے لفظوں میں اسمبلی سے باہرا ٓنے کے فیصلے کو غلط قرار دے رہے ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے بھی کہہ دیا ہے کہ اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی تھا مجھ سے پوچھتے تو مختلف مشورہ بھی دے سکتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close