.فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان صاحب آپ کو گندے کام نہیں کرنے چاہیے تھے، اگر ویڈیوز آئیں گی تو ان کا فارنزک ہوگا۔عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ دو، آپ ہمارے گھر ایلچی کیوں بھیجتے ہو؟ کہ تمہیں این آر او دیں، صدر پاکستان سے منتیں کیوں کرواتے ہو کہ تمہیں این آر او دے دیں۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان رو رہے ہیں کہ ان کی گندی ویڈیوز آرہی ہیں، عمران خان گندے کام کر کے ان کو چھپانے کے لیے جھوٹ بھی بولتے ہیں۔ہماری طرف قاصد نہ بھیجو لانگ مارچ کی تاریخ دو، عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا، کیا توشہ خان کیس کا فیصلہ قیامت کو آئے گا۔ جب سے ڈار آیا ہے ڈالر اپنی اوقات میں آگیا ہے، جب نواز شریف آئے گا تو عمران خان بھی اپنی اوقات میں آجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں