شیخوپورہ (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اپنا جج نہ آرمی چیف چاہیے، اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے میرٹ پرتعیناتیاں چاہتا ہوں، میر ی ساڑھے تین سال حکومت کی ایک آدمی کا نام بتا دیں جس کومیں نے سفارش پر لگوایا ہو، مجھے اپنا جج اور نہ مجھے اپنا آرمی چیف چاہیے، میں لوگوں کومیرٹ پرلانا چاہتا ہوں جو اداروں کو مضبوط کریں ،چوروں کو مسلط کر کے ان کی چوری معاف کرانا قوم نہیں بھولے گی ، جن کا پیسہ سب کچھ باہر ہے ان کے لیے آج ہماری ایجنسیز کھڑی ہیں، ہے، اس وقت ملک کے اوپر بڑے بڑے مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے،
مجرموں نے آتے ہی قوم سے چوری کیا ہوا پیسہ این آر او لے کر معاف کروا رہے ہیں، نیب کا قانون بدل رہے ہیں،، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مجھے نا اہل کر دیا جائے اور بتایا جائے کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ہیں ،جبکہ بتا دوں کہ میں نواز شریف کی طرح گیدڑ نہیں ہوں کہ جب مشکل پڑے دم دبا کر ملک سے بھاگ جائوں، 26سال سے کرپشن کے خلاف جہاد کر رہا ہوںجبکہ صرف دو خاندان 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں،پاکستان کا نظام انصاف طاقتور ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتا ، موجودہ حکومت میں وہ لوگ موجو دہیں جو کبھی ملک کو مضبوط ہونے نہیں دیں گے، ملکی اداروں کے سربراہ ایسے لوگ لگائیں گے جو ان کی مدد کر سکیں۔بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شرقپور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جدوجہد اور کوششوں سے امید ہے کہ 16اکتوبر اتوار کو تحریک انصاف پھر سے جیتے گی، ضمنی الیکشن پاکستان کی حقیقی آزادی کے جنگ حصہ ہے، اس وقت ملک کے اوپر بڑے بڑے مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے، مجرموں نے آتے ہی قوم سے چوری کیا ہوا پیسہ این آر او لے کر معاف کروا رہے ہیں، نیب کا قانون بدل رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ساری قوم چوری اور کرپشن میں فرق سیکھے، چوری انسانوں کی ہوتی ہے، ہمارے گھروں میں چور آتا ہے چوری کر جاتا ہے، ڈاکو آتاہے گھر میں ڈاکہ مار جاتا ہے، نقصان صرف اس ایک گھر کا ہوتا ہے لیکن کرپشن میں قوم کا پیسہ چوری ہوتا ہے وہ پیسہ جس سے سکول، ہسپتال بننا ہوتے ہیں، مہنگائی کم کرنا ہوتی ہے وہ پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن ملکوں کو تباہ کر دیتی ہے، 26 سال سے کرپشن کے خلاف جہاد کر رہا ہوں اور صرف دو خاندان 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، چوریاں کر رہے ہیں، ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں اور پھر باہر بیٹھ کر ڈیل کرتے ہیں، این آر او لیتے ہیں، پرویز مشرف سے این آر او لیا اور ملک آ کر پھر سے دس سال ملک کو لوٹا، چار گنا پاکستان کا قرضہ بڑھا اور قرضوں کی قسطیں قوم اپنے خون سے ادا کرتی ہیں، عوام کے ٹیکس کا پیسہ قرضوں میں جاتا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں