عمران خان! تم نے حکومت بچانے کیلئے آئین توڑا، اب بھی ملاقاتیں کرتے، معافیاں مانگتے اور اقتدار کی بھیک مانگتے ہو، خواجہ آصف کا ٹویٹ

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان تم نے حکومت بچانے کیلئے آئین توڑا،اب بھی ملاقاتیں کرتے ہو معافیاں مانگتے ہو اور اقتدار کی بھیک مانگتے ہو۔

بدھ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس بیان کے مجھے ساڑھے تین سال میں آدھی طاقت بھی میسر ہوتی تو میں شیر شاہ سوری کا مقابلہ کر لیتا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر یہ حالات تھے تو شرم حیا کر لیتے اقتدار چھوڑ دیتے،آخری وقت تک چمٹے رہے منتیں ترلے کرتے رہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہاکہ حکومت بچانے کیلئے آئین توڑا،اب بھی ملاقاتیں کرتے ہو معافیاں مانگتے ہو اور اقتدار کی بھیک مانگتے ہو۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close