اپنا جج چاہئے نہ آرمی چیف، عمران خان کا جلسے میں اعلان

شرقپور (پی این آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شرقپور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چوری نہیں کرنے ، نہ اپنی کرپشن چھپانی ہے اور نہ ہی قانون توڑنا ہے اس لئے مجھے نہ تو اپنا جج چاہئے ، نہ اپنا آئی جی اور نہ ہی اپنا آرمی چیف چاہئے ۔ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں میرٹ پر لوگوں کو لانا چاہتا ہوں۔

جو ملک کی مدد کرے ، جو ادارے مضبوط کرے ، چوروں کا ٹولہ مجھے نا اہل قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے ، میں نواز شریف کی طرح گیدڑ نہیں جو وقت آنے پر بھاگ جاتا ہے ، پھر این آر او لے کر آجاتا ہے ، عمران خان ملک سے بھاگے گا نہیں ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ دو خاندان جو تیس سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، چوریاں کرتے ہیں اور باریاں لیتے ہیں ، جب پکڑنے لگو ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں ، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا پیشیوں سے ،مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں ، سائفر کی تفتیش کی جائے ، شریف خاندان ریلیف پر ریلیف لے رہا ہے ۔ چوروں کا ٹولہ اکٹھے ہوکر ملک کا تباہ کر رہا ہے مگر میں کامیاب نہیں ہونے دوں گا ۔ مجھے اللہ کے سوا کسی کا ڈر نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں