اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 11 افراد کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔پی ٹی آئی کی طرف سے مقدمہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہونے کا امکان ہے۔
نامزد ملزموں میں عمران خان ، سیف اللہ نیازی، فنانشل ٹیم کے ارکان،سردار طارق، سید یونس، عامر کیانی، طارق شفیع، نجی بینک کا منیجر شامل ہے،پی ٹی آئی کیخلاف مقدمے میں اظہر طارق، طارق شیخ کو بھی ملزم نامزدکیاگیاہے،مقدمہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا۔ایف آئی اے کاکہناہے کہ نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا ،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاہے کہ فارن ایکس چینج ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی، ملزم اکاؤنٹ کے بینی فشری ہیں،تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا۔ایف آئی آر کے مطابق بینک منیجر نے غیرقانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی ،بینک اکاؤنٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے 21 لاکھ ڈالر آئے ،ابراج گروپ کمپنی نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے۔تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا،ووٹن کرکٹ کلب کے مزید2 اکاؤنٹ سے رقم وصول کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں