آرمی چیف کی تقرری، چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم شہبازشریف کو مشورہ دیدیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری پر چودھری شجاعت نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ حساس، قومی ذمہ داری والا معاملہ ہے کسی کی نہ سنیں آئین، قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔وزیراعظم شہباز شریف نے جواب میں کہاکہ بالکل ایسا ہی ہوگا چودھری صاحب۔

 

 

ذرائع کے مطابق صدر ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کردیا، وزیراعظم نے چودھری شجاعت سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔چودھری شجاعت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ مہنگائی کم کردیں میری صحت مزید بہتر ہو جائے گی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ڈار صاحب نے آکر ڈالر کی قیمت کم کردی اب مہنگائی کم کرنے پر توجہ ہے ،چودھری شجاعت نے کہاکہ وزیراعظم صاحب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں مگر عوام کو ریلیف دیں ،تیل کی قیمتوں میں کمی لائیں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کم کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں