لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100 فیصد کمی کرکے عوام کو 25 ارب کا ریلیف دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ عوام کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں اشٹام ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد مقرر کی ہے،شرح کم ہونے سے شہری جائیداد کی رجسٹری ، انتقالات میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہناتھا کہ عوام کو ریلیف اور حکومت کو زیادہ ریونیو ملے گا،اس اقدام سے تعمیراتی صنعت فروغ پائے گی اورروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا،ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں