وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمے میں فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمے میں فیصلہ سنا دیا گیا۔۔ پاکستان کے شہر لاہور قائم ایک خصوصی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ایک مقدمے میں بری کردیا ہے۔ سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے بریت کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر یہ مقدمہ گذشتہ دور حکومت میں ایف آئی اے نے درج کیا تھا اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اس مقدمے کے اندراج کا اعلان نیوز کانفرنس میں کیا تھا۔

 

 

پاکستان کے شہر لاہور قائم ایک خصوصی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ایک مقدمے میں بری کردیا ہے۔ سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے بریت کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر یہ مقدمہ گذشتہ دور حکومت میں ایف آئی اے نے درج کیا تھا اور اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اس مقدمے کے اندراج کا اعلان نیوز کانفرنس میں کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close