ضمنی انتخابات میں عمران خان کتنی نشستوں پر جیتیں گے؟ سعید غنی نے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کے تمام نشستوں پر جیتنے کے امکانات نہیں،چیئرمین تحریک انصاف نے ملک کے انتخابی عمل کو مذاق بنانے کی کوشش کی۔ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان جیت بھی جائیں تو وہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر حلف نہیں لیں گے،پہلے ہی اندازہ تھا کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

 

 

عوام سے اپیل ہے کہ پی ڈی ایم امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔پی ٹی آئی نے استعفٰی دئیے اسپیکر نے بلایا تو وہاں جاتے نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان پرملکی دشمنی اور آئین توڑنے کا مقدمہ ہونا چاہیے۔عمران خان نے اتنا پیسہ زندگی میں نہیں کمایا جتنا وزیر اعظم بننے کے بعد چار ماہ میں کمایا۔کچھ دن پہلے آڈیو لیکس ہوئیں پی ٹی آئی نے سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا۔عمران خان بد قسمتی سے ملک کے وزیر اعظم رہے،عمران خان نے آئین،قانون اور اداروں کو مذاق بنایا۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ سعید غنی نے کہا شہر قائد کے حالات کراچی والوں کی وجہ سے خراب ہوئے۔اتوار کو الیکشن میں عوام جواب دے گی کہ کراچی کو کس نے خراب کیا۔ریونیو کراچی سے لیتے ہیں اور سیلابی صورتحال کو کنٹرول نہیں کر سکتے،ان لوگوں نے حکومت میں آ کر کچھ نہیں کیا۔ایم کیو ایم کا گورنر لگنے سے سب سے زیادہ ہمارا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں اور تمام حلقوں میں الیکشن ایک ساتھ کرائیں۔عمران خان 14 اکتوبر کو کراچی کا دورہ کریں گے،کراچی میں پی ٹی آئی کا عظیم الشان جلسہ ہو گا۔

 

سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت دسمبر نہیں دیکھے گی،آڈیو لیکس کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔فیک ویڈیو تیار ہو رہی ہیں اور آڈیو بھی جوڑی جاتی ہے۔عمران اسماعیل نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز ایون فیلڈ میں بیٹھے ہیں،وہ ایون فیلڈ جس کی رسیدیں نہیں دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close