عمران خان کی اینٹی اسٹیبلشمنٹ پالیسیوں پر اختلافات، پنجاب کے ایک اور وزیر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی ) پنجاب حکومت کی مشکلات میں اضافہ ، ہاشم ڈوگر کے بعد ایک اور صوبائی وزیر مستعفی ہونے کیلئے تیار۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اہم وزیر نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ گزشتہ روز پنجاب کے وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں، بلکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اہم وزیر بھی استعفی دینے کو تیار ہیں۔

 

ارکان کے یکے بعد دیگرے استعفوں کی خبروں سے پنجاب حکومت مشکلات کی اضافہ ہو گیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں پنجاب کابینہ کے مزید وزرا بھی استعفے دے سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں پنجاب حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، اور ہاشم ڈوگر کے استعفے کے بعد بہت سے مزید استعفے آسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق استعفوں کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ دیگر ارکان بھی قیادت کی اینٹی اسٹیبلشمنٹ پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہیں، اور ہاشم ڈوگر کو بھی عمران خان کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ روئیے سے اختلاف ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزیر آئندہ چند روز میں استعفی دے سکتے ہیں، اور وزیرخزانہ محسن لغاری نے بھی قیادت کی فرمائش پر وفاقی حکومت کو خط لکھنے سے انکارکر دیا تھا۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیر داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے ہاشم ڈوگر نے وزارت چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے استعفے کے حوالے سے غلط خبریں گردش کر رہی ہیں، چیئرمین عمران خان نے کسی بات کا حکم نہیں دیا، میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا، عمران خان میرے لیڈر ہیں اور رہیں گے، ہمیشہ عمران خان کا وفادار رہوں گا۔

close