پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے علی محمد خان کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ 16اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، ہوسکتا ہے لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے۔ ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہاکہ 16اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، اس لیے ہوسکتا ہے لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے۔

انہوںنے کہاکہ میں خود اس حوالے سے کوئی تارخ نہیں دے سکتا لیکن لگتا یہی ہے کہ لانگ مارچ آگے چلا جائے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا اور اس حوالے چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کب ہو گا اس کی تاریخ کے بارے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تخت بھائی میں

کل جمعرات 13 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوام کے نام ایک پیغام میں کہاہے کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمعرات کو دوپہر 3 بجے تخت بھائی میں جلسہ کرنے آ رہا ہوں، جلسہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔عمران خان نے کاہ کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا، ان شا اللہ تخت بھائی میں آپ سے ملاقات ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں