جائیداد کا لالچ، بیٹے نے باپ اور سوتیلی بہن کی جان لے لی

لاہور (پی این آئی) ستو کتلہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ اور سوتیلی بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق ستو کتلہ میں جائیداد کے تنازع پر قتل کیے جانے والوں میں غلام حسین اور 7 سالہ بچی ارضہ شامل ہے۔ باپ اور سوتیلی بہن کو قتل کرنے کی واردات انجام دینے کے بعد ملزم علی عمران موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے بھی شروع کر دیے گئے ہیں، بہت جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close