اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما رہنما مراد سعید عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہو گئے۔ اسلام آباد ضلع کچہری کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔
یہ بات اہم ہے کہ عدالت نے عدم پیروی پر مراد سعید کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی تھی لیکن آج ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں