اسلام آباد، 16سال سے کم عمر کے بچے کو گھریلو ملازم بنانے پر ایک ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی

اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 16سال سے کم عمر کے بچے کو گھریلو ملازم کے طورپر رکھنے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بل سمیت تین بل منظور کر لئے گئے، علاقہ دارالحکومت اسلام آباد گھریلو ملازمین بل کے تحت 16سال سے کم عمر کے بچے کوگھر میں کسی بھی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ماہ تک قید کی سزا دی جاسکے گی،کسی گھریلو ملازم کو جبری مشقت سسٹم یا بیگار یا جزوی بیگار سسٹم کے تحت ملازمت پر نہیں رکھا جائے گا، گھریلو ملازم ایک ہفتے میں کم سے کم ایک پورے دن کی تعطیل کا مستحق ہوگا ۔

منگل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں تین بل منظور کئے گئے، سینیٹر نزہت صادق نے ڈسلیکسیا خصوصی اقدامات بل 2022پیش کیا، جسے رائے شماری کے بعد منظور کر لیا گیا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تجارتی تنظیمات (ترمیمی) بل 2022منظوری کے لئے پیش کیا ، رائے شماری کے بعد بل منظورکر لیا گیا، رکن اسمبلی زہرا ودود فاطمی نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد گھریلو ملازمین بل2022پیش کیا جسے رائے شماری کے بعد منظور کر لیا گیا، بل کے تحت 16سال سے کم عمر کے بچے کوگھر میں کسی بھی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی گھریلو ملازم کو جبری مشقت سسٹم یا بیگار یا جزوی بیگار سسٹم کے تحت ملازمت پر نہیں رکھا جائے گا، گھریلو ملازم ایک ہفتے میں کم سے کم ایک پورے دن کی تعطیل کا مستحق ہوگا ، 16سال سے کم عمر کے بچے کوگھر میں کسی بھی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دینے والے کو ایک ماہ تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close