4 لاکھ لوگ آئیں گے جنہیں کوئی روک نہیں سکتا، زلفی بخاری کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہم بہت بڑی تعداد میں اسلام آباد آ رہے ہیں،4 لاکھ لوگ آئیں گے جنہیں کوئی روک نہیں سکتا۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کا وزیرداخلہ کون ہوگا مجھے نہیں معلوم، وزیرداخلہ ایسا شخص ہو گا جو رانا ثنااللہ کو ٹکر دے سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیس کا فیصلہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے دیا،عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ ان کو این آر او ٹو دیا جائے گا، شہباز شریف کو وزیراعظم اور ان کے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ صدرمملکت کے بیان کو کٹ پیسٹ بہت غلط کیا گیا، ہم پرامید تھے کہ 25 مئی کو دھاوا بولنے والے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی،وفاقی حکومت ہر روز ہمارے خلاف ایف آئی آرز درج کرتی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close