وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پانچ کروڑ روپے تنخواہ دینے سے متعلق حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پانچ کروڑ روپےتنخواہ دینے کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو کس مد میں تںخواہ دینی ہے ابھی تعین نہیں ہوا۔

 

 

وہ چونکہ وزیر خزانہ بن چکے ہیں اس لیے ان کی تںخواہ اب کابینہ ڈویڑن کے دائرہ کار میں آتی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ سیکرٹریٹ سے اپنی ماضی کی تںخواہ کا مطالبہ ہی نہیں کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی اسحاق ڈار کو تںخواہ کی مد میں پانچ کروڑ ادا کرنے کی تردید کردی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں