پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

راولپنڈی(پی این آئی)پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور میجر جنرل نعمان زکریا شامل ہیں۔

 

 

میجرجنرل محمدظفر اقبال، میجرجنرل ایمن بلال صفدر ، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں