حکومت کا عمران خان کو جیل بھجوانے کا عندیہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ وقت عمران خان کے عدالت جانے کا نہیں بلکہ جیل جانے کا ہے، کہتا آڈیولیکس کے معاملے پر عدالت جارہا ہوں،جے آئی ٹی بن چکی اب کس بات پر عدالت جارہے ؟آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کا سازشی بیانیہ دفن ہوچکا ہے، صدر مملکت بھی کہہ رہے ہیں کوئی سازش نہیں ہوئی۔

 

 

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ صبح ، دوپہر ، شام جھوٹ بولتا ہے، عمران نیازی کی شخصیت جھوٹ پر مبنی ہے، عمران خان 4 سال تک وزیراعظم رہے، صدرِ پاکستان عارف علوی نے بھی عمران خان کو جھوٹا قرار دیدیا، عمران خان سے ان کا سوال پوچھو تو دوسروں پر چلے جاتے ہیں، جو آپ سے پوچھا جائے جواب بھی وہی آنا چاہیے نا، عمران خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا، عمران خان اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں پر چوری کا الزام لگاتے ہیں،یہ جھوٹا شخص چارسال تک اقتدار پر قابض رہا ہے، کل سے کہہ رہا ہے وزیراعظم ہاوس کی آڈیولیک کیخلاف میں عدالت جا رہا ہوں، عدالت جانے کا کیا مقصد ہے،جے آئی ٹی بن چکی ہے، آپ نے وہاں پیش ہونا ہے،عمران خان کی آڈیو میں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، عمران خان نے ملکی مفاد کو داؤ پر لگایا۔

 

جب خود وزیراعظم تھے تو کہتے تھےکہ ریکارڈنگ ہونی چاہئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا ہے، عمران خان کہہ رہے کہ میں عدالت جاوں گا، عمران خان پہلے جے آئی ٹی میں جائیں، عمران خان یہ وقت عدالت جانے کا نہیں جیل جانے کا ہے، فارن فنڈڈ فتنے نے ملک کا آئین توڑا ہوا ہے، فارن فنڈڈ فتنے کی گمراہی سے بچیں، یہ شخص جھوٹ بولتا ہے اور عوام کو گمراہ کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں