عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی نے بڑی وکٹیں گرادیں

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان سے بھی تحریک انصاف میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سربراہ خلجی قبائل نور خان کی ملاقات ہوئی۔بلوچستان کے نور خان خلجی نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت اور تحریک کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 

 

عمران خان نے نور خان خلجی کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔سندھ میں بھی پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرائی۔ ایم کیوایم رہنما شہاب امام نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔شہاب امام نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف نے کراچی سمیت سندھ کومتبادل پلیٹ فارم دیا۔انہوں نے کہاکہ اندرون سندھ ایک اور اربن سندھ دوسری جماعت کے ہاتھوں یرغمال ہے، ابھی نہیں توکبھی نہیں والی صورتحال ہے۔انھوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان اورماں بہنوں سے درخواست ہے آئیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوں۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سربراہ ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پٹاخہ نہیں پھاڑسکتے ایمٹی دھماکے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں، برسوں سے بلاوجہ کریڈٹ لے رہے ہیں۔کل کہہ رہے تھے امریکا ایٹمی دھماکے پر دبائو ڈال رہا تھا تو انہوں نے ایبسو لوٹلی ناٹ کہا تھا، ان کے بیان پر اب غصہ نہیں ہنسی آتی ہے۔جب کہ معروف تاجر رانا شوکت دیگر فیملی ممبران سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

 

 

عمران خان نے رانا شوکت کے گلے میں پارٹی پرچم پہنا کر تحریک انصاف میں ویلکم کیا ۔ فیصل آباد ستیانہ روڈ کے معروف تاجر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے انتہائی قریبی ساتھی رانا شوکت علی فیملی ممبران اور دوستوں کے ہمراہ ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف کے کیمپ میں شامل ہوگئے۔رانا شوکت نے سابق وزیرمملکت انفارمیشن فرخ حبیب، ایم این اے فیض اللہ کموکا، ایم این اے شیخ خرم شہزاد، ایم پی اے شکیل شاہد و دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں