ن لیگ کے کتنے ارکان اسمبلی عمران خان سے خفیہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

لاہور(پی این آئی) وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 11ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں، ن لیگی ارکان عمران خان سے خفیہ ملاقات کرنا چاہتے اور ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے، ہم نے ایجنسیوں کی وجہ سے ان کے نام صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کیلئے بندے توڑنے کی بعض حلقوں کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہے کہ شاید اس طرح ہوجائے، پچھلی بار لوگوں کی جیبیں بھاری کی گئیں، انہیں لوٹا بنایا گیا، پتا نہیں کہاں کہاں سے ٹیلیفون کالز آتی رہیں،لیکن وہ لوگ نشان عبرت بن گئے ان میں کوئی ایک بندہ بھی اپنی سیٹ نہیں بچا سکا، میں نہیں سمجھتا کہ اب آئندہ کوئی رکن لوٹا بننے کی غلطی کرسکتا ہے۔پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی بیٹھے ہوئے ہیں، وہ منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کی ساری چیزوں پر نظر ہے، اسی طرح پی ٹی آئی سے بھی سارا گند صاف ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے 11ارکان پنجاب اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ان میں 2ارکان کا تعلق لاہور سے ہے، 3گوجرانوالہ ڈویژن سے ہیں، 2لوگ سرگودھا ڈویژن سے ہیں، 2 لوگ پنڈی ڈویژن سے ہیں، یہ لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں ہیں ، پی ٹی آئی سے آئندہ ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، وہ عمران خان سے خفیہ ملاقات بھی کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم نے ان کے نام صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

اگر نام افشاں کیے تو ساری ایجنسیاں ان پر جا پڑیں گی۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارے 15، 20بندوں کے استعفے دینے کی بات بالکل جھوٹ ہے، یہ کسی صورت بھی ممکن نہیں ہے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی حکومت مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے، ن لیگ کے بندے رابطے میں ہیں ان کو روکنے کیلئے یہ سب ڈرامہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گورنر راج کس بات پر لگائے گی؟ یہاں ایمرجنسی نہیں ہے، امن وامان کا مسئلہ نہیں ہے، اس لیے گورنر راج لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے، لیکن یہ گورنر راج لگا کر دیکھ لیں عدالتیں کالعدم قرار دے دیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں