ہاشم ڈوگر کا استعفیٰ، پنجاب کا نیا وزیر داخلہ کون ہو گا؟ بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا نیا وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان۔پنجاب کے نئے وزیر داخلہ کیلئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہاشم ڈوگر کی جانب سے صوبے کی وزارت داخلہ چھوڑنے کے بعد نئے وزیر داخلہ کے نام کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، عمران خان کی منظوری کے بعد میاں اسلم اقبال کو پنجاب کا وزیر داخلہ بنانے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

 

 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ہاشم ڈوگر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام کے ذریعے کارکنوں کو اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ہاشم ڈوگر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفٰی دیا ہے۔انشاء اللہ آگے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ادنی کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔ جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر جولائی کے ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت دوبارہ قائم ہونے پر صوبے کے وزیر داخلہ بنائے گئے تھے۔ ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ کیلئے عمران خان کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔

 

 

جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل ہی پنجاب کے وزیر معدنی وسائل بھی مستعفی ہو چکے۔ حریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا، پارٹی قیادت سے کوئی شکوہ نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی سے گلہ ہے، تحریک انصاف کے سٹی صدر فیصل آباد کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں