موسم سرما کی آمد آمد، سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) موسم سرما کی آمد آمد، سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ۔۔۔ موسم سرما کی آمدکے ساتھ 15 اکتوبر سے پنجاب بھر کے تمام سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سکول صبح ساڑھے8بجے لگیں گے چھٹی دوپہر 2بجے ہوگی جبکہ جمعہ کے روز سکولوں میں 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔

 

 

گرلز سکول بوائز سکول سے 15منٹ پہلے لگا کریں گے اور گرلز سکولوں میں دوپہر 1بج کر 45منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں