ننکانہ صاحب(پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چور ہر قسم کی کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح مجھے اور میری پارٹی کو گندا کیا جا سکے اور یہ میری گندی گندی ویڈیوز تیار کر رہے ہیں،یہ گھر میں بیٹھ کر گندی ویڈیوز اور آڈیوز لیک بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں جا رہا ہوں کہ وزیر اعظم آفس اور گھر کی سیکور لائن کی ٹیپ کس نے کی ، اگر وزیر اعظم کی سرویلنس کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن انہیں لیک کرنا جرم ہے ، میں عدالت جاوں گا ۔
ننکانہ صاحب میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت گرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے لیکن کمیشن آپ نہیں بنائیں گے کیونکہ آپ خود اس کا حصہ تھے، ہماری حکومت اس لئے گرائی گئی کیونکہ ہم ان چوروں کو این آر او دینا نہیں چاہتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت گرائی گئی کیونکہ ہم غلامی کیلئے تیار نہیں تھے، مدینہ کی ریاست میں عدل اور انصاف تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے کہا کہ ہم بے قصور ہیں، کہا گیا کہ ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا، نواز شریف پیسہ چوری کر کے باہر لے گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں