اسحاق ڈار امریکا روانہ ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ ہو گئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق وزیرِ خزانہ واشنگٹن میں بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشنز (بی ڈبلیو آئیز) کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close