اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیساتھ تصویر میں موجود خاتون وضاحت پیش کرنے پر مجبور ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آمنہ بدر خاتون پاکستان تحریک انصاف پنجاب ویمن کی مرکزی رہنما ہیں ان کی گزشتہ روز ایک تصویر پرویز الہٰی کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس حوالے سے خاتون کا ردعمل سامنے آگیا ہے کہ انکا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر اپنی غلط رائے قائم نہ کریں ، میرے والد اور پرویز الہٰی کے درمیان اچھی دوستی تھی ،
پرویز الہٰی میرے والد جیسے ہیں میں دو بچوں کی ماں ہوں ۔ ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ہمارا چودھری پرویز الہٰی کیساتھ فیملی تعلق ہے میرے سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کراپ کر کے تیار کی گئی پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے ۔ اس پر سینئر صحافی اعزاز سید نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کی کیپشن میں انہوں لکھا کہ ’’ سی ایم پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیساتھ ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پرمضحکہ خیز تبصروں کے ساتھ زیر گردش رہی وہ شادی شدہ خاتون ہیں ، اور وہ پی ٹی آئی پنجاب ویمن ونگ کی مرکزی رہنما آمنہ بدر ہیں جو پرویز الہی کو اپنا والد سمجھتی ہیں اور ان بے بنیاد تبصروں سے بہت پریشان رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں