شہباز گل کی درخواست منظور کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کر لی ہے جس کے بعد شہباز گِل نے وکیل کرنے کے لیے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کر دی۔اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پولیس کو آج منگل کے روز عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گِل کی بقیہ اشیاء واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ شہباز گِل نے کہا ہے کہ انہیں سامان ابھی تک نہیں دیا گیا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپر داری کی جزوی منظوری پر شہباز گِل کی اشیاء واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔آج اس حوالے سے جج نے پولیس کو حکم دیا کہ اگر شہباز گِل کی اشیاء واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آ جائیں۔ عدالت نے شہباز گِل کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close