شہباز شریف نے ملکی وسائل سے 300 سال تک بجلی پیدا کرنے کا آئیڈیا دے دیا

تھرپارکر (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تھرکول منصوبے سے ناصر 300 سال کی بجلی بنائی جاسکتی ہے بلکہ سالانہ 7 ارب ڈالر تک زرمبادلہ بھی بچا سکتے ہیں۔تھرکول توانائی منصوبے کے فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تھر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت 67 سے 44 ڈالر پر آگئی ہے جبکہ تھر میں پیدا ہونے والی بجلی 10 روپے یونٹ ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کوئلے کے 4000 میگا واٹ کے بجلی گھر لگے ہوئے ہیں، تھرکول کو پوری طرح پروموٹ کریں تو پاکستان کا زرمبادلہ بچے گا اور اس وقت لگنے والے کوئلے کے پاور پلانٹ سے آلودگی نہیں ہو گی۔ان کا کہنا تھا تھر کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی بنائی جا سکتی ہے، توانائی کی ضروریات کی درآمد کے لیے 24 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں، تمام کوشش کے باوجود گیس درآمد نہیں کی جا سکی، گیس اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ اب اس کا انتظام نہیں ہو سکا، تھر کا کوئلہ استعمال نہ کرنا اجتماعی بہت بڑی غلطی ہے، اس منصوبے سے پاکستان کا 5 سے 7 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا تھرکول ہمارے ایجنڈے میں اوپر ہے، یہاں ریل کا منصوبہ لگ گیا تو پاکستان کے چاروں کونوں میں تھر کا کوئلہ پہنچے گا، جہاں ضرورت ہے وہاں تھرکول پہنچا دیں تو سالانہ 5 سے 7 ارب ڈالر کی بچت مشکل نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close