وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے سیاسی آقاؤں اور عمرانی فتنے کا آلہ کار بن کر ایک چار سالہ پرانے مقدمے کے ریکارڈ میں جعل سازی کی جبکہ حقائق جان بوجھ کر چھپا کر عدالت سے دھوکہ دہی اور گمراہ کرکے وارنٹ حاصل کیے۔

ان کا کہنا تھا یہی وجہ ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیلشمنٹ پنجاب اسلام آباد پولیس کو وارنٹ کیساتھ ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی جو کہ ایک قانونی تقاضا ہے، یہ حرکت وفاقی حکومت پر مہم جوئی کی مذموم سازش ہے تاکہ عمرانی فتنے کے لیے کچھ ریلیف حاصل کیا جا سکے۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ ریکارڈ میں جعل سازی کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم میں ذمہ داران افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، مقدمے میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کے تمام ابتدائی ثبوت حال کر لیے گئے ہیں جبکہ دھوکہ دہی، جعلسازی اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے پر معزز عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close