عمران خان کے 2 پرانے ساتھیوں کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، سیاسی میدان میں تہلکہ مچ گیا

لندن(پی این آئی)عمران خان کے 2 پرانے ساتھیوں کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، سیاسی میدان میں تہلکہ مچ گیا۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے علیم خان اور عون چوہدری نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لندن میں ہونے والی اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی شریک تھیں۔

سیاسی رہنماؤں کی اس ملاقات میں پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی۔ عون چوہدری اس اہم ملاقات میں شرکت کیلئے لندن آئے تھے۔علیم خان نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close