گورنر شپ ملتے ہی ایم کیو ایم میں بغاوت، بڑی سیاسی شخصیت عمران خان کیساتھ جا ملی

کراچی (پی این آئی) گورنر شپ ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا دی۔ایم کیو ایم رہنما شہاب امام نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ شہاب امام نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی سمیت سندھ کو متبادل پلیٹ فارم دیا۔اندرون سندھ ایک اور اربن سندھ دوسری جماعت کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

 

 

ابھی نہیں تو کبھی نہیں والی صورتحال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان اور ماؤں بہنوں سے درخواست ہے آئیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوں۔جبکہ علی زیدی نے نے اس موقع پر کہا کہ نوازشریف پٹاخہ نہیں پھاڑ سکتے، ایٹمی دھماکے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں۔برسوں سے بلاوجہ کریڈٹ لے رہے ہیں۔کل کہہ رہے تھے امریکا ایٹمی دھماکے پر دباؤ ڈال رہا تھا تو انہوں نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا تھا ، ان کے بیان پر اب غصہ نہیں ہنسی آتی ہے۔؟شہبازشریف اسمبلی میں کہتے ہیں والد کسان تھے،جبکہ مریم نواز کہتی ہیں کہ دادا رئیس تھے۔ملک میں عجیب تماشا لگا ہوا ہے۔کاروباری افراد کو ایف آئی اے ہراساں کر رہی ہے،حامد زمان بزنس مین ہیں انہیں کیوں گرفتار کیا گیا۔علی زیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور قانون دان شہاب امام کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پرسوں ایم کیو ایم کے ڈاکٹرز ونگ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

 

 

سندھ سے سیاسی، سماجی اور کاروباری افراد پی ٹی آئی کو جوائن کر رہے۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔چوروں اور زرداری مافیا کا دور ختم ہو گا۔اتفاق سے اتفاق فاؤنڈری بن گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close