صدر مملکت کی کوششیں جاری، آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان اب تک کتنی ملاقاتیں ہوچکی ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ 

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان 2ملاقاتیں ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ”صدر عارف علوی کی کوششوں سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کے درمیان حالیہ عرصے میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

 

“وفاقی وزیر سے پوچھا گیا کہ آیا حکومت کو ان ملاقاتوں سے آگاہ کیا گیا تھا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”باقاعدہ طور پر نہیں، تاہم ہمیں ان تک رسائی حاصل ہو گئی تھی۔ 30، 35سال سیاست میں گزار کر ہم نے بھی اپنی انٹیلی جنس بنالی ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق ان کے درمیان ایک نہیں، دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔تاہم یہ بتانا مشکل ہے کہ ان ملاقاتوں کا نتیجہ کیا رہا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close