اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئرتجزیہ کار عامر متین نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ توسیع نہ لینے کے بیان کے بعد حالات بدل گئے ہیں ، ہر ایک کی خواہش ہو گی کہ نئے آرمی چیف اپنی تین سالہ مدت نیوٹرل طریقے سے گزاریں ، لانگ مارچ کی دھمکیاں آرہی ہیں ،میرا خیال ہے کہ کال نہ آنے پر پیچھے تین چار بڑے مسئلے ہیں ، پہلا کال دینا عمران خان کا ٹرمپ کارڈ ہے ، اگر ٹرمپ کارڈ نہیں چلتا تو پھر اسی تنخواہ میں گزارا کرنا پڑے گا ۔ دوسرا 16اکتوبر کو 10سیٹوں پر ضمنی الیکشن آگئے ،
عمران خان جا کر الیکشن لڑیں گے یا دھرنا دیں گے ، تیسرا وہی استعفوں کا مسئلہ عدالت میں چل رہا ہے ۔ استعفے تحریک انصاف کی فاش غلطی تھی ، یہ بند گلی میں چلے گئے ہیں ، پی ٹی آئی کا سمبلی میں واپس جانا ضروری ہے ، دھرنا ہوا تو پورا اسلام آباد بند ، حکومت پر دبائو آئے گا ، مگر لاشیں گرنے اور فسادہونے سے سب کا نقصان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں