آڈیو لیکس معاملہ، عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کر نے کا اعلان کر دیا ،جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوٹیر پر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔آڈیو لیکس نے وزیراعظم آفس و ہاوس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا۔بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ ٹیلی فون لائن بھی بگ ہوگئی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عدالت سے جے آئی ٹی کی تشکیل دینے کی استدعا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close