راولپنڈی (پی این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دو روز قبل کرپشن کے الزام میں رانا ثناللہ کی وارنٹ گرفتاری بلاضمانت جاری کیے تھے۔ لیکن رانا ثناااللہ آج پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر کی ٹیم نے رانا ثناء اللہ اور ان کی اہلیہ کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق رانا ثنا اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے۔انہوں نے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں، عدالت کی جانب سے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں