فوج کو نیوٹرل رہنا چاہئے یا نہیں؟ سینئر صحافی حامد میر کے سروے کی رپورٹ آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک سروے کروایا گیا ہے جس کے جواب میں 74 فیصد لوگوں نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے۔حامد میر نے ٹوئٹر صارفین سے سروے میں سوال پوچھا “آئین کی دفعہ 244 کے تحت فوج کو سیاست سے دور رہنا چاہیے لیکن عمران خان کا خیال ہے کہ موجودہ صورت حال میں فوج کو نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے، آپ کے خیال میں فوجی افسروں اور جوانوں کو کیا کرنا چاہیے؟

“اینکر پرسن کے آن لائن سروے میں آٹھ ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا جن میں سے 74 فیصد نے کہا کہ فوج کو نیوٹرل رہنا چاہیے اور سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ حامد میر کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے 24 فیصد افراد نے عمران خان سے اتفاق کیا اور کہا کہ فوج کو نیوٹرل نہیں رہنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close