اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فواد کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی پریس کانفرنس اداروں کے خلاف چارج شیٹ ہے، ان کے تمام تر الزامات اداروں پر ہیں، بہتر ہو گا اس کا جواب رجسٹرار سپریم کورٹ اور آئی ایس پی آر دیں۔
اس حوالے سے نجی اینکر کو انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ پانامہ پیپرز ہم لائے، نہ اس وقت ہم حکومت میں تھے اور نواز شریف، مریم کو ٹرائل مکمل ہونے تک گرفتار بھی نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں وہ کس ڈیل کے ذریعے پاکستان واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ این آر او ہورہا ہے اور سسٹم خاموش ہے۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ادارے کرپٹ مافیا کے محافظ نہ بنیں، ملکی حفاظت اور سالمیت کے اقدام کریں، صدر اور وزیر اعظم کے دفاتر کی آڈیو لیکس ہو رہی ہیں۔خیال رہے کہ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھاکہ جھوٹے مقدمات میں وزارت عظمیٰ کے ذریعے نکالنا، ساری زندگی نااہل کرنا، پارٹی صدارت سے ہٹانا، کوئی عدالتی فیصلہ نہیں انتقام ہے جن ججز نے ناانصافیاں کیں ان سے حساب لینا چاہیے، پاکستان کو آگے چلانا ہے تو ان لوگوں کو جوابدہ ٹھہرانا پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں