عمران خان ایک بار پھر پی ڈی ایم پر برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں تماشا ہو رہا ہے، جو طاقت ور ہے وہ اپنا پراسیکیوٹر، نیب چیئرمین اور ایف آئی اے ہیڈ لگا رہا ہے، پھربچتا بھی جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود غریب لوگ بھی اپنا پراسیکیوٹر لگالیں تووہ بھی بچ جائیں گے۔

 

 

جوملک بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑسکتا وہ وسائل کے باوجود ترقی نہیں کرسکتا، بدقسمتی سے پاکستان میں رولز آف لاء نہیں دیکھا، برطانوی وزیراعظم کو کورونا قانون پر عمل نہ کرنے پر نکال دیا گیا، مدینہ میں بھی پہلے عدل و انصاف آیا اور پھر خوشحالی آئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خدا اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جو خود بدلنے کی کوشش نہیں کرتی، بچوں کواسکولوں میں سیرت النبی ﷺپڑھانے کی ضرورت ہے، عاشق رسول ہونے ﷺکے لیے کوئی ڈگری نہیں چاہیے، اپنے بچوں کو بتاتا ہوں کہ میری زندگی سیرت النبی ﷺسے کیسے بدلی، جو لوگ ایمان لے آئیں اللہ ان کے خوف دور کردیتا ہے، میں نے سیاست شروع کی تو لوگ کہتے تھے سیاست بری چیز ہے، آپ کو ذلیل کردے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے سیرت النبی ﷺپڑھتا گیا، خوف کے بت ٹوٹتے گئے، خوف ہوتا تھا کہ لوگ مذاق اڑائیں گے، لوگوں کے سامنے تقریر نہیں کرسکتا تھا، آہستہ آہستہ میرا خوف کا بت ٹوٹتا گیا، پہلا خوف ٹوٹا کہ میں ذلیل ہوجاؤں گا، مجھ پر ذاتی حملےہوئے،فیملی کو بھی نہیں چھوڑا، مجھے 6 مہینے میں جتنی عزت اللہ نے دی، زندگی میں اتنی عزت نہیں ملی، اللہ نے عزت و ذلت اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close