خواجہ سراؤں سے متعلق قانون کو خاندانی نظام تباہ کرنے کی سازش قرار دے دیا گیا

تیمرگرہ (پی این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں سے متعلق قوانین خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔تیمرگرہ میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک اسلامی نظام نہ ہونے سے مشکلات میں جکڑا ہے، اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان کا معاشی نظام سود پر چل رہا ہے، سود اللہ تعالی سے جنگ کے مترادف ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ دو روز قبل ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سراج الحق نے مطالبہ کیا تھا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ میں تبدیلی کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ بنایا جائے جو اس پر سرٹیفکیٹ دے، اگر اس ایکٹ کو حکومت نے ختم نہیں کیا تو اسلام آباد دور نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close