سینٹورس مال کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں سینٹورس مال میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسے سیل کردیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول ڈیفنس رولز 1951 کے تحت سینٹورس مال کو فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

مزید برآں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے کہا گیا ہے کہ وہ عمارت کی تعمیرات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے ، جب تک یہ کمیٹی رپورٹ جمع نہیں کراتی تب تک شاپنگ مال اور اس کا رہائشی ٹاور بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس سے بھی کہا گیا ہے کہ سینٹورس مال کی حدود کو بند کرکے عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close