پرویز الٰہی کیساتھ میرا کیا رشتہ ہے؟ آمنہ بدر نے اپنی ویڈیو جاری کردی

لاہور (پی این آئی) گزشتہ روز سے ایک خاتون کی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر یہ کہہ کر وائرل کی جا رہی ہے کہ ان دونوں نے شادی کرلی ہے، تاہم اب تصویر میں موجود خاتون خود سامنے آگئی ہیں۔

خاتون کا نام آمنہ بدر ہے اور ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں آمنہ بدر نے انتہائی نرم لہجے میں اپنے اور چوہدری پرویز الہٰی کے رشتے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا پرویز الہٰی کے ساتھ پرانا تعلق ہے ، وہ چوہدری پرویز الہٰی کی بھتیجی ہیں اور وہ ان کے باپ کی جگہ ہیں۔آمنہ بدر کا کہنا تھا کہ وہ شادی شدہ اور بال بچے دار ہیں، وہ اسلام آباد میں اپنا ایک سٹور چلاتی ہیں اور بزنس وومین ہیں، برائے مہربانی ایسی چیزوں سے پرہیز کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close