پنجاب کے اہم ترین بیوروکریٹ نے تیسری مرتبہ چھٹی میں توسیع کی درخواست دے دی

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے چیف سیکرٹری نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی، پنجاب حکومت نے 6 نومبر تک کامران علی افضل کی چھٹی منظور کرلی ہے۔ اس سے قبل وہ دو مرتبہ چھٹی لے چکے ہیں۔ کامران علی افضل نے تحریری طور پر وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے اس لیے انکی خدمات واپس لی جائیں مگر تاحال ان کی درخواست پر وفاق کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

درخواست پر وفاق کی جانب سے کوئی فیصلہ نہ ہونے کے سبب انہوں نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی ہے۔
پنجاب حکومت نے کامران علی افضل کی چھٹی منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللّٰہ خان سنبل کے بطور چیف سیکرٹری پنجاب اضافی چارج میں بھی 6 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close