وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کا منصوبہ بے نقاب کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ عمران خان دارالحکومت پر قبضہ کرنے اور افراتفری پھیلانے کے لئے 12 سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کے تعاون سےحکومت عمران خان کے حکومت گرانے کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ آئین نے عوامی اجتماع کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا حق دیا ہے، لیکن عدالت کا واضح فیصلہ ہے کہ دارالحکومت کے ریڈ زون میں کسی کو سیاسی جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آڈیو لیکس کے پیچھے حکومت کا ہاتھ نہیں ہے، اگر عمران خان اپنا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو وہ لیک ہونے والی آڈیوز کی تحقیقات کرائیں گے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ لیک ہونے والی آڈیو نے عمران کا دوہرا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، عمران خان بند کمروں میں ملک کے خلاف سازشیں کر رہا تھا اور عوام میں اپنے مخالفین پر الزام لگا رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close