پنجاب میں اِن ہائوس تبدیلی سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا بیان آگیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی آئینی طریقے سے ہوتی ہے جیسے قومی اسمبلی میں ہوئی تو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔عمران خان کہہ رہے ہیں میر جعفر اور میر صادق کا پروپیگنڈا کرو۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سوچ نے پاکستان کو دنیا میں گندا کردیا ہے، اس طرح کوئی بھی آ کر کوئی بات کر سکے گا۔

 

 

میں نے قوم کو گورننس میں اپنا خون پسینہ دیا ہے۔نواز شریف کے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی۔عمران خان کہتے تھے جو ضمیر فروشی کرے گا اس کے بچوں سے کوئی شادی نہیں کرے گا ضمیر فروشی کرنے والا شرک کرتا ہے وہ فتوے دیتے تھے ۔عمران خان اعتراف کررہے ہیں میں نے پانچ ووٹ خریدے ہیں، عمران خان نے پاکستان کو برباد کیا کس طرح امریکہ کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے،ہمیں پاکستان کو بچانا ہے جھوٹ سے نہیں۔ا،عمران خان الزام لگاتے ہیں کہ مریم نواز اور نوازشریف نے این آر او لیا۔ مریم نواز کوعدالت نے میرٹ پر بری کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاہد خان عباسی،سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ نے جرات سے جیلیں کاٹیں۔ ن لیگی رہنماؤں نے بھی ہر ظلم برداشت کیا۔عمران خان کی جانب سے مریم نواز پر این آر او لینے کاالزام قابل مذمت ہے۔مریم نواز کو نیب قانون سے بریت نہیں ملی۔پارٹی قیادت کو برترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔علیمہ خان کو این آر او میں نے تو نہیں دلوایا جبکہ فرح خان کو بھی این آر او میں نے نہیں دلوایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کلین چیٹ دی۔ بی آر ٹی جس میں کئی 100 ارب روپے کا گھپلا ہوا،تحقیقات ہوتی رہیں۔بی آر ٹی پشاور میں ثابت ہوچکا کہ اربوں کی کرپشن ہوئی۔

 

حقائق سے ثابت کر چکا ہوں کہ عمران خان غلط بیانی سے کام لیتے ہیں،جب بھی آرڈر دیا جاتا عمران خان ا سٹے لیتے رہے۔عمران خان کہتے تھےامپورٹڈ حکومت امریکی ساز باز سے آئی،سب ڈرامہ تھا۔وزیر اعظم ہاؤس بولی لگا رہا ہے اور خریدوفروخت کر رہا ہے وہ پیسہ کہاں سے آیا؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے سوال کرتا ہوں،56 کمپنیاں اور کرپشن کہاں گئیَ؟کہاں ریاست مدینہ کہاں ہم خطا کار؟ہم اس کی ہلکی جھلک بھی لے آئے تو ملک بہتر ہوجائے گا،نواز شریف کے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا اورلوڈشیڈنگ ختم کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close