ریحام خان نے بشریٰ بی بی کی مبینہ لیک آڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی

اسلام آبا(پی این آئی)چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بشری بی بی کی مبینہ لیک آڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی مبینہ لیک آڈیو اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کا ایک جملہ(ارسلان بیٹا آپ نے تو سوشل میڈیا پر Letter)خط کو اٹھانا تھا،(آپ لوگ تو لیٹر کی بات سن کر ہی بھاگ جاتے ہو)دہرایا ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ بشری بی بی کی یہ مبینہ لیک آڈیو چند ماہ قبل لیک ہوئی تھی جسے اب ریحام خان نے دوبارہ اپلوڈ کیا ہے۔دوسری جانب ریحام خان نے ایک انٹرویو کا کلپ بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔کلپ میں ریحام خان نے سابق شوہر عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان سے جان چھڑانے کیلئے ہمت کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close